حکومت نے چھٹی کا اعلان کردیا

صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک November 21, 2017
صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن : فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے یکم دسمبر بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر یکم دسمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں