ایم کیو ایم اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی سلیم شہزاد کی پیش گوئی

کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے،سلیم شہزاد


ویب ڈیسک November 21, 2017
کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے،سلیم شہزاد،فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین کے اتحاد کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئند چند دنوں میں سیاسی اتحاد بنتے دیکھ رہا ہوں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں بارہ ربیع الاول کو یکجا ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں امن کے لیے ایم کیوایم ، پی ایس پی اتحاد اہم ہے

سلیم شہزاد نے بتایا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہےاور انہیں ایک پلیٹ فارم پر آنے کا مشورہ دیا ہے، کراچی اور سندھ کے مہاجر ووٹ بینک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گندگی کے ڈھیرلگے ہیں اس حوالے سے میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ اور اختیارات دیئے جائیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے بھی متحدہ پاکستان اور پاک سرزمین کے اکٹھے ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |