قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی سیکریٹری شہباز سینئر نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کے بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں،شہباز سینئر

کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کے بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں،شہباز سینئر۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ موجودہ ٹیم مزید دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا جب کہ کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کے بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لہذا ان سے کوئی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے اور کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے لیکن ایشین گیمز ہدف ہیں، جیتیں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غیر ملکی دورے کرنے کا شوق نہیں ہے میں لیگ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔
Load Next Story