بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حسن علی پر جرمانہ

حسن علی پر بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا


Sports Desk November 21, 2017
حسن علی پر بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا . فوٹو : فائل

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا، انہیں اس حرکت پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی ہے۔

ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں انہیں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا جسے بی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.1.7 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |