افغانستان دوخودکش دھماکوں میں 8 بچوں سمیت 17 افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل میں وزارت دفاع کے دفترکے باہرہونے والے خود کش حملے میں 9 جبکہ صوبہ خوست میں دھماکے کے نتیجے میں 8بچے ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک March 09, 2013
دونوں دھماکوں کے بعد امریکی سفارت خانے نے اپنے تمام اہلکاروں کو گھروں میں رہنے اور سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

NEW DEHLI:

افغانستان میں امریکی وزیر دفاع کی موجودگی میں 2 خودکش دھماکوں میں 8 بچوں سمیت 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


افغان دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے دفتر کے باہر ہونے والا خود کش حملہ امریکا کے نئے وزیر دفاع چک ہیگل کے افغانستان پہنچنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد کیا گیا۔ دھماکے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مقامی سیکیورٹی کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے اپنے اہلکاروں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


دوسرا دھماکا صوبہ خوست میں ہوا جب حملہ آور نے نیٹو اور افغان فورسز کو نشانہ بنایا، حملے میں 8 بچے ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔


واضح رہے کہ نئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل غیراعلانیہ دورے پر افغانستان میں موجود ہیں ، کابل ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ امریکا افغانستان میں اب بھی حالت جنگ میں ہے اور امریکی فوجی انخلاء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی منتقلی درست طریقے سے ہو،افغان حکام سے مل کر سیکیورٹی کی منتقلی یقینی بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں