عراق کے شہر کرکوک کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکا 24 افراد ہلاک

طوز خورماتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا۔


ویب ڈیسک November 22, 2017
حملے میں 40 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم داعش کے خودکش حملہ آور اس علاقے میں اکثر حملے کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں