وزیراعظم کی درگاہ خواجہ غریب نواز پر حاضری اور بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیر اعظم اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری کے بعد آج ہی وطن واپس آ جائیں گے۔
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارتی شہر اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے۔
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اپنے ملٹری سیکرٹری،اے ڈی سی، تین بھائی،ان کے بچے اور ملازمین سمیت 28 افراد کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور پہنچے،جہاں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیاں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ظہرانے میں شرکت کے بعد وزیر اعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر اجمیر شریف پہنچے جہاں انہوں نے برصغیر کے معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی ایک روزہ بھارت یاترا نجی نوعیت کی ہے اور وہ آج ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔