رحمان ملک نے 5 سال کے دوران موبائل فون بند کروانے کے سوا کچھ نہیں کیا شہباز شریف

ملک کو دہشت گردی،انتہاپسندی،بجلی کےبدترین بحران اورکرپشن کاسامنا ہے،یہ وقت پاکستان کو بنانےاوربچانےکا ہے، شہباز شریف۔


ویب ڈیسک March 09, 2013
ملک کو دہشت گردی،انتہاپسندی،بجلی کےبدترین بحران اورکرپشن کاسامنا ہے،یہ وقت پاکستان کو بنانےاوربچانےکا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رحمان ملک نے 5 سال کے دوران موبائل فون بند کروانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی، انتہاپسندی، بجلی کے بدترین بحران اور کرپشن کا سامنا ہے، یہ وقت پاکستان کو بنانے اور بچانے کا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس نے فرسودہ نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اگر عوام نے انہیں اقتدار کا موقع دیا تو ملک بھر میں عوام کے معیار زندگی بڑھانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں