سندھ حکومت کا کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

صدرآصف علی زرداری نے گزشتہ روز شہر میں بلاتفریق آپریشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا تھا۔


ویب ڈیسک March 09, 2013
اجلاس میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلا تفریق کراچی میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ اور گورنر کی زیر نگرانی شہر میں قیام امن کیلئے بلاتفریق ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سمیت کئی وزرا نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلا تفریق کراچی میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی نگرانی براہ راست وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کریں گے، کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز شہر میں بلاتفریق آپریشن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں