سعودی عرب پر دہشت گرد اور میزائل حملوں کا خطرہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سعوی عرب کے سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔


ویب ڈیسک November 22, 2017
حملے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب پر دہشت گرد اور میزائل حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں، یہ حملے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی وارننگ میں کہا کہ سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں اور بلاضرورت سعودی عرب جانے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمنی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کئے گئے تھے، تاہم حوثی باغیوں کے حملے کو سعودی ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔ سعودی عرب نے ایران کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں