پنجاب میں مجسٹریٹ نظام بحال کر دیا گیا

مجسٹریٹ نظام کے تحت مجسٹریٹ کو 3 سال تک سزاؤں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار ہوگا

مجسٹریٹ نظام کے تحت مجسٹریٹ کو 3 سال تک سزاؤں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار ہوگا۔ فوٹو : فائل

لاہور:
پنجاب میں مجسٹریٹ نظام کو بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت مجسٹریٹ کو 3 سال تک سزاؤں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں مجسٹریٹ نظام بحال کردیا گیا ہے جس کے تحت نہ صرف مجسٹریٹ کو 3 سال تک سزاؤں کے مقدمات کی سماعت کا اختیار ہوگا بلکہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ مجسٹریٹ اب امن و امان کے نفاذ، تھانوں میں چھاپے، پرائس کنٹرول، چائلڈ لیبر پر کارروائی بھی کرسکیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اجازت سے سیشن جج راولپنڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی میں اے سی ملیحہ جمال، مہر عباس، احمد حسن رانجھا کو مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے جب کہ مجسٹریٹس کو تھانے الاٹ کرکے سول عدالتوں سے مقدمات کی منتقلی بھی شروع ہوگئی ہے۔
Load Next Story