اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3 اورعبدالحسیم نے ایک گول کیا فوٹو: فائل

HAMILTON:
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔


ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پرمحمد عمران نے پہلا گول کیا جب کہ عبدالحسیم خان نے دوسرا اور محمد عمران نے ہی تیسرا گول کیا،31ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کینی رسل نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا،دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کی ڈی پر کئی حملے کئے اورمیچ 3-3گول سے برابرکردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے ہی چوتھا گول کر کے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا۔
Load Next Story