عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کر چکی، درخواست

صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کر چکی، درخواست۔ فوٹو: فائل

فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے آئینی درخواست دائرکردی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ صوبائی حکومت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کیلئے رضامند ہے، صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کر چکی جبکہ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنےکےلئے اپنی تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور عدالت آنے سے پہلے تمام فورمز پر معاملہ اٹھا چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے۔
Load Next Story