نااہل شخص کو سربراہ بنانے والے ارکان اسمبلی شرم سے ڈوب مریں عمران خان
قوم کا پیسا چوری کرنیوالے نااہل شخص کوکون اپنا سربراہ بناتا ہے؟ پی ٹی آئی چیرمین
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی چیرمین بنانے والے ارکان قومی اسمبلی شرم سے ڈوب مریں۔
کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ملک سے 300 ارب روپے باہر لے گئے، نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی، جب کہ احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے عوام کا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں مسترد
قومی اسمبلی میں نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل مسترد ہونے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی چیرمین بنانے والے 160 ارکان قومی اسمبلی شرم سے ڈوب مریں، قوم کا پیسا چوری کرنیوالے نااہل آدمی کوکون اپنا سربراہ بناتا ہے؟۔
ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی واقعے پر اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس واقعے پر سیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کیا، جب کہ میں نے 24 گھنٹے کے اندر آئی جی پولیس کو کال کی اور واقعے کے بارے میں پوچھا تھا۔