ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف 3ماہ کے لئے ہیں وفاقی وزیرخزانہ

ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کے مساوی نرخ مقرر کئے جانے سے 15 ارب روپے سبسڈی میں اضافہ ہوگا، سلیم مانڈوی والا


ویب ڈیسک March 09, 2013
موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ تک کے لئے ہیں اسے 6 ماہ تک پہنچانا چاہتے ہیں، سلیم مانڈوی والا۔ فوٹو : اے پی پی / فائل

وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کے لیے ہیں ضرورت پڑی تو آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لے سکتے ہیں۔


اسلام باد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک بھر میں ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کے مساوی نرخ مقرر کئے جانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی کیونکہ اس فیصلے سے 15 ارب روپے سبسڈی میں اضافہ ہوگا۔


سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ تک کے لئے ہیں اسے 6 ماہ تک پہنچانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں اگر ضرورت پڑی تو آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لیں گےِ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی مائع گیس (این ایل جی) کی درآمد کے ٹھیکے کی مالیت اربوں ڈالر ہے اس لئے اس سلسلے میں فیصلے کو کابینہ کے سپرد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں