بھارتی پولیس نے ہزاروں لوگوں کے سامنے مسلمان خاتون کا برقعہ اتروادیا

کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک November 22, 2017
حکام نے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی،فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت میں پولیس نےانتخابی جلسے میں شریک ایک مسلمان خاتون کا برقعہ زبردستی اتروادیا۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت کا اقلیتوں کی نام نہاد مذہبی آزادی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیاناتھ کی موجودگی میں پنڈال کی سیکورٹی پر مامور خاتون پولیس افسر نے برقعے میں ملبوس مسلمان خاتون کو سرِ عام بے حجاب ہونے پر مجبور کردیا۔پولیس افسر کے حکم پر خاتون نے پہلے حجاب ہٹایا تاہم افسر کو اطمینان نہ ہوا تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھرے مجمے میں پورا برقعہ اتروادیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ دیئے گئے

مذکورہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا نام سائرہ ہے اور وہ بلدیات کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں جب کہ وہ اپنے آبائی گاؤں سے برقعہ پہن کریہاں تک آئی اور اس اسلامی پردے پر کسی نے اسے نہیں روکا۔

دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |