یوٹیوب بندش سیکیورٹی کلیرنس نہ ملنے پر گوگل کے نمائندوں کا دورہ پاکستان منسوخ
یو ٹیوب سروس کی بحالی کے لئے پی ٹی اے اورگوگل کے درمیان مذاکرات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوں گے۔
پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کے لئے گوگل کے نمائندوں کا دورہ پاکستان سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یو ٹیوب کی بحالی کے لئے پی ٹی اے اور دیگر حکام سے مذاکرات کے لئے ویب سائٹ سرچ انجن گوگل کے نمائندوں کے وفد کو اگلے ہفتے پاکستان آنا تھا تاہم سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ مذاکرات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکی فلم ساز کی جانب سے توہین آمیز فلم کی نمائش پر وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے یو ٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی بعد ازاں 17دسمبر 2012 کو اسے بحال کردیا تھا تاہم پی ٹی اے کے پاس ڈیٹا فلٹر کرنے کے لئے سافٹ ویئر نہ ہونے پر اسے صرف چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ بند کرنا پڑا۔