لڑکے کے قاتل پولیس اہلکاروں کی عدالت میں شناخت

عدالت نے چشم دید گواہ اعجاز کا بیان قلم بند کرنے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا


Staff Reporter November 23, 2017
پولیس کو تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم، فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: مومن آباد میں 14 سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں اور مخبر کو چشم دید گواہ نے شناخت کرلیا، عدالت نے چاروں ملزمان پولیس اہلکاروں کو جیل بھیج کر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

گواہ اعجاز افضل نے بیان دیا کہ عدالت میں موجود یہ وہی ملزمان ہیں جو جائے وقوع پر موجود تھے اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے، بدھ کو پولیس نے 14سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار اکرم فاروقی، ماجد، عبدالرزاق اور مخبر طاہر کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے چشم دید گواہ اعجاز افضل کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا گیا۔

گواہ نے ملزمان کو شناخت کیا اور بتایا کہ ملزمان کو جائے وقوع پر دیکھا تھا اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے ملزمان کی فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا عدالت نے گواہ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا اور پولیس کو تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں