جرمانوں کے 28 ارب بجلی صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف

 جرمانوں کے 28 ارب ٹیرف کے ذریعے بجلی صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف


Numainda Express November 23, 2017
 جرمانوں کے 28 ارب ٹیرف کے ذریعے بجلی صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں نیپرا کی طرف سے جرمانے کی 28ارب روپے کی رقم ٹیرف کے ذریعے صارفین پر منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بجلی کی پیداوار ترسیل تقسیم اور اووربلنگ پر دو روزہ اجلاس 6 نومبر کو طلب کرلیا۔اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2016-17کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ نیپرا کی ذمے داری ہے کہ ٹیرف ریٹ چارجز کو دیکھے، ریگولیٹر کی ذمے داری ہے کہ وہ تمام پاور پلانٹس کی نگرانی کرے، اس موقع پرآڈٹ حکام نے نیپرا کی بطور ریگولیٹر کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں