شہید میجر اسحاق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب، خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی


ویب ڈیسک November 23, 2017
شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور خوشاب سے تعلق تھا۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہید میجراسحاق کی لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی، نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے ایک اور سپوت میجر اسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر اسحاق کی عمر 28 سال اور خوشاب سے تعلق تھا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں