چاول برآمد روکنے کیلیے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جاوید غوری

1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کر چکے، برآمدی ہدف 3 ارب نہیں 2.2 ارب ڈالر ہے، جاوید غوری


Business Reporter March 10, 2013
1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کر چکے، برآمدی ہدف 3 ارب نہیں 2.2 ارب ڈالر ہے، جاوید غوری فوٹو: فائل

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین جاویدغوری نے کہاہے کہ نامساعد کاروباری حالات کے باوجود پاکستان سے اب تک 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کاچاول برآمد کیا جاچکا ہے جس سے خائف ہو کر بعض غیرمتعلقہ عناصر منفی افواہیں پھیلارہے ہیں تاکہ انکے منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے چاولوں کی برآمدات کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

متعلقہ وزارت واداروں کے پاس ایکسپورٹرز اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کاریکارڈہے لیکن بعض کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں ایک ایسا فرد جن کا اب چاول کی برآمدات میں کوئی حصہ نہیں منفی بیانات جاری کرکے کہنہ مشق برآمدکنندگان میں اضطراب پھیلانے کی کوششیں کر رہاہے لیکن ان عناصر پر واضح کیا جاتا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 1800 اراکین ملک اور ٹریڈ کی بقا کے لیے متحد ہیں جو کسی بھی شخص یا گروہ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے بلکہ ایسوسی ایشن چاول کی برآمدی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے مرتکب غیرمتعلقہ اور غیرنمائندہ عناصر کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

3

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر سراسرغلط ہے کہ چاولوں کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے اوریہ اطلاع بھی غلط ہے کہ رواں مالی سال کے لیے چاول کا برآمدی ہدف 3 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ رواں سال کے لیے چاولوں کا برآمدی 2 ارب20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، چند ماہ قبل تک خدشہ تھا کہ ہدف پورا نہیں ہوگا لیکن چند ہفتوں میں حالات تبدیل ہوگئے، توقع ہے کہ رواں سال کے اختتام تک 2.2 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں