ٹنڈو الہ یار بار کونسل کے انتخابات ڈیشک پینل کامیاب
غلام قادر صدر،خواجہ عزیز اللہ جنرل سیکریٹری منتخب،وکلا کی نو منتخب عہدیداروں پرگل پاشی.
KARACHI:
ٹنڈو الہ یار ضلع بار کونسل کے سال2013-2014کے انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیشک پینل کے ایڈووکیٹ غلام قادر صدر کے لیے37ووٹ جبکہ جنرل سیکریٹری کے لیے خواجہ عزیز اللہ خواجہ41ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔
نائب صدر کے لیے مسعود نبی بچانی34،خزانچی کیلیے مراد علی شاہ28، لیبر سیکریٹری کے لیے ظفر اقبال نے38ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر مس سروری بلامقابلہ کامیاب ہوئیں۔ جبکہ صدر کیلیے ینگ ایڈووکیٹ گروپ کے امیدوار اسماعیل خضری 13، نائب صدر کے لیے علی پل16اور جنرل سیکریٹری کے لیے نہال لاشاری 9ووٹ حاصل کر سکے۔
الیکشن، سیشن کورٹ ٹنڈو الہ یار کے احاطے میں ایڈووکیٹ عبدالوہاب خانزادہ،دیوی داس میروانی،غلام رسول میر جت کی نگرانی میں ہوئے۔