میسی کے بغیر بارسلونا کی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی

گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن کی وجہ سے بارسلونا نے لاسٹ 16 میں سیٹ بک کرالی

گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن کی وجہ سے بارسلونا نے لاسٹ 16 میں سیٹ بک کرالی۔ فوٹو: فائل

بارسلونا لیونل میسی کے بغیر ہی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔


ٹیورن میں یووینٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میسی کو بنچ پر بیٹھایا گیا، یہ مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا تھا تاہم گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن کی وجہ سے بارسلونا نے لاسٹ 16 میں سیٹ بک کرالی جب کہ یووینٹس کے پاس بھی ایک چانس موجود ہے، وہ 5 دسمبر کو اولمپیاکوس کے خلاف میچ میں کامیابی سے اگلے راؤنڈ میں جاسکتی ہے۔

 
Load Next Story