نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں عالمگیر

موسیقی وقت مانگتی ہے، شوقیہ بہت سے لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، عالمگیر

موسیقی وقت مانگتی ہے، شوقیہ بہت سے لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، عالمگیر فوٹو: فائل

گلوکارعالمگیرنے کہا ہے کہ موسیقی وقت مانگتی ہے جو لوگ اسے اپنا مکمل وقت دے دیں یہ ان کے لیے باعث عزت ہوجاتی ہے ورنہ شوقیہ بہت سے لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس وقت ہم نے پاپ میوزک کا آغاز کیا تو بہت سے لوگوں نے ہم پر تنقید کی اوراس وقت ان کی رائے کے مطابق پاپ میوزک کا کوئی مستقبل نہیں ہے مگر وقت کے ساتھ پاپ موسیقی نے خود اپنا مقام بنایا مگر اس کے پیچھے گلوکاروں اور کمپوزرز کا بڑااہم کردار رہا۔




ایک سوال کے جواب میں عالمگیر نے کہا کہ مجھے پاکستان میوزک انڈسٹری نے دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اگر انھوں نے مکمل توجہ کے ساتھ انڈسٹری کے لیے کام کیا تو گیا وقت ضرورلوٹ کر آئیگااور ہم ایک بار پھر فلم اور موسیقی کے اعتبار سے دنیا بھر میں نئے انداز سے اپنا مقام بنائینگے۔
Load Next Story