کامیڈی فلم چھپن چھپائی کا ٹریلر جاری

شوبزکے بڑے ناموں کیساتھ فلمی کرئیر کا آغاز کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، نیلم منیر


Showbiz Reporter November 24, 2017
میرا کردار ٹی وی ڈراموں سے مختلف ہے جو شائقین کو پسند آئیگا،احسن خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

YANGON: مزاحیہ فلم '' چھپن چھپائی '' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مزاحیہ فلم '' چھپن چھپائی '' کے ٹریلرکی لانچنگ کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔ اس موقع پرفلم کے مرکزی اداکار احسن خان'نیلم منیر ' طلعت حسین' سکینہ سموں اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ ' وہ ٹی وی پر ا س وقت جس طرح کے کردار ادا کر رہے ہیں ''چھپن چھپائی ' میں ان کا کردار بہت مختلف ہے جو یقینًا شائقین کو پسند آئے گا۔ پوری ٹیم نے ایک فیملی کی طرح انتہائی خوشگوار ماحول میں کام کیا ۔ ' چھپن چھپائی' ایک زبردست مزاحیہ فلم ہے جس میں تفریحی کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی موجود ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ناظرین ٹیم کی اس کاوش کو ضرور سراہیں گے۔

دوسری جانب اداکارہ نیلم منیرنے کہا کہ تفریحی صنعت کے اتنے بڑے ناموں کے ساتھ اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنا یقینا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ایک اچھی کامیڈی فلم میں کام کروں اور اس فلم میں پری کا کردار میری اس خواہش کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو بھی فلم پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ ' چھپن چھپائی' 29دسمبر کو پاکستان بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔