عتیق جھوٹا ہے میرا سے نکاح نہیں ہوا میرا کے والد کا بیان ریکارڈ

عتیق کے تمام کاغذات جعلی ثابت ہوچکے، علی عباس


Numainda Express November 24, 2017
عدالت میرا کے بیان کی روشنی میں نکاح نامے کو کالعدم قرار دے، والد۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا کے والد علی عباس نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میری بیٹی میرا کی عتیق الرحمن نامی شخص سے کوئی شادی نہیں ہوئی، وہ جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔

مقامی عدالت میں اداکاراہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی، اداکارہ میرا کے والد علی عباس نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میری بیٹی عتیق الرحمن نامی شخص سے کوئی شادی نہیں ہوئی دھوکے باز شخص بیٹی نے نکاح کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے اور عتیق الرحمن کے پاس موجود کاغذات پہلے ہی جعلی قرار دیے جا چکے ہیں، عدالت میرا کے بیان کی روشنی میں نکاح نامے کو کالعدم قرار دے۔

سیشن جج نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد کرنے کے حکم جاری کر رکھے ہیں۔ عدالت نے کیس 30 دسمبر تک کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کیا تھا۔ عدالت نے شہادت قلمبند کرتے ہوئے سماعت 2 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔