50 کروڑ ٹیکس چوری پر چینی کمپنی کا کنٹری منیجر اور نائب گرفتار

ایف آئی اے نے کلیئرنگ ایجنٹ اور کسٹمز حکام کو بھی ٹیکس چوری کاسہولت کار قرار دیا ہے


Staff Reporter November 24, 2017
آئل گیس سروے کمپنی کی بھاری مشینری پکڑی گئی تھی، کسٹم افسران کی گرفتاری جلد متوقع۔ فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے 50 کروڑ روپے ٹیکس چوری کے الزام میں چینی آئل اینڈ گیس سروے کمپنی کے کنٹری منیجر اور ان کے نائب کو گرفتار کر لیاہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے گزشتہ ماہ چین سے تعلق رکھنے والے آئل اینڈ گیس سروے کمپنی میسرز بی جی پی (پاکستان) کی جانب سے بھاری مشینری کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادائیگی کے بغیر چارٹر جہاز کے ذریعے بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے تفتیش شروع کی تھی۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چین کی کمپنی میسرز بی جی پی، کلیئرنگ ایجنٹ کمپنی میسرز آئی ایم ٹی کو، کسٹمز افسران اور دیگر خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چینی کمپنی کے کنٹری منیجر زونگ زونگمن اور ان کے نائب لی چانگ ہانگ کو گرفتار کرلیاہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے50 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری کی ہے اس سلسلے میں متعلقہ کسٹمز افسران اور دیگرکی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔