سپر لیگ نیوٹرل وینیو پر ہو تو پلیئرز کو ریلیز کردینگے جنوبی افریقی ایسوسی ایشن

ٹیم کو اکتوبر میں جوابی دورے پر پاکستان بھیجنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ٹونی آئرش


Saleem Khaliq March 10, 2013
ٹیم کو اکتوبر میں جوابی دورے پر پاکستان بھیجنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ٹونی آئرش فوٹو: فائل

GILGIT: جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کی صورت میں ہی پاکستان سپر لیگ کیلیے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش کے مطابق ایونٹ کے یو اے ای میں انعقاد پر زیرمعاہدہ پروٹیز کرکٹرز کی شرکت کا امکان زیادہ ہو گا، انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ ٹیم کو اکتوبر میں جوابی دورے پر پاکستان بھیجنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، سیریز ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق سونے میدان آباد کرنے کی پاکستانی کوششوں کو گذشتہ دنوں سپرلیگ کے ملتوی ہونے سے بڑا دھچکا پہنچا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بورڈز واضح طور پر اعلان کر چکے تھے کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے پلیئرز کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

2

اس حوالے سے جب نمائندہ ''ایکسپریس'' نے جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش سے رابطہ کیا تو انھوں نے واضح کیا کہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہمیں پاکستانی شائقین کے ساتھ ہمدردی ہے مگر وہاں کی سیکیورٹی صورتحال پلیئرز کو دورے کی اجازت نہیں دیتی،ٹونی نے کہا کہ اگر پی سی بی نے سپر لیگ کے انعقاد کا دوبارہ فیصلہ کیا تب بھی ہم اپنے کھلاڑیوں کو شرکت نہیں کرنے دینگے، البتہ اگر ایونٹ یو اے ای میں ہو تو زیرمعاہدہ پروٹیز کرکٹرز کے حصہ لینے کا زیادہ امکان ہوگا۔

انھوں نے واضح کیا کہ پروٹیز کرکٹرز صرف اسی وقت پاکستان میں کھیلیں گے جب سیکیورٹی ماہرین انھیں اجازت دیں، موجودہ حالات میں ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا، اکتوبر کی سیریز ممکنہ طورپر متحدہ عرب امارات میں ہو سکتی ہے جہاں پاکستانی ٹیم اپنے بیشتر ہوم میچز کھیلتی ہے۔ یاد رہے گرین شرٹس ان دنوں جنوبی افریقی سرزمین پر ون ڈے سیریزکھیلنے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں