پاکستان نے کیویز اور موسم دونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
بارش کے بعد فضا میں گھٹن کے نتیجے میں سانس لینا بھی دشوار رہا، اختر رسول
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران پاکستانی پلیئرز نے نیوزی لینڈ اورحبس زدہ موسم دونوںکا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔
میچ سے قبل ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے فضا میںگھٹن اتنی زیادہ ہوگئی کہ سانس لینا بھی دشوار رہا۔ اس حوالے سے قومی ہاکی چیف کوچ اختر رسول نے کہاکہ سخت موسمی حالات کے باوجود کھلاڑیوں نے دلیرانہ کھیل پیش کر کے دفاعی چیمپئن کو شکست دی،ایپوہ سے نمائندہ ''ایکسپریس''کے ساتھ ٹیلی فون پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے پنالٹی کارنر پر بھی خصوصی توجہ دی گئی جس کے مثبت نتائج میچ میں سامنے آئے، ٹیم نے4 میں سے3 پی سی کو کارآمد بنایا۔
چیف کوچ نے محمد عمران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے نہ صرف خود عمدہ کھیل پیش کیا بلکہ دیگرکھلاڑیوں کو بھی ساتھ لے کر چلا۔ایک سوال پر اختر رسول نے کہاکہ ایونٹ میں ہم نے سینئرز کو بٹھا کر 4 جونیئرزکو اسکواڈ میں شامل کیا، میچ کے دوران یہ تھکے نہیں اور اسٹیمنا شاندار رہا، غیر معمولی کھیل پیش کرنے کیلیے انھیں مزید انٹرنیشنل تجربے کی ضرورت ہوگی۔
کوچ نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو آگے لانے کا مقصد پلیئنگ الیون کے ساتھ بینچ اسٹرینتھ میں بھی اضافہ کرنا ہے، ہم درست سمت کی طرف جا رہے ہیں، ایشیائی چیمپئن بننے کے بعد نظریں عالمی ایونٹس کی جانب ہیں، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عالمی ایونٹس پر دوبارہ قبضہ جما لیں گے۔چیف کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا سخت ٹیم ہے ، اس کیخلاف بھر پور تیاریوں کے ساتھ اتوار کو میدان میں اتریں گے ۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ ابتدائی میچ میں کامیابی کا سہرا تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، باقی میچز میں بھی بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔