گال میں پٹائی کے بعد نام نہاد بنگلہ دیشی ٹائیگرز نڈھال

سری لنکا نے570 رنز پر رحم کھا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، تھریمانے اور چندیمل کی سنچریاں۔


AFP/Sports Desk March 10, 2013
سری لنکا نے570 رنز پر رحم کھا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، تھریمانے اور چندیمل کی سنچریاں۔ فوٹو: فائل

گال ٹیسٹ میں پٹائی کے بعد نام نہاد بنگلہ دیشی ٹائیگرز نڈھال ہوگئے۔

سری لنکا نے3 وکٹ پر570رنز بنانے کے بعد رحم کھا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، لاہیرو تھریمانے اور دنیش چندیمل نے اولین سنچریاں بنا کر فخر سے شائقین کی داد کا جواب دیا، پانچویں وکٹ کیلیے 203 کی شراکت بنانے والے دونوں بیٹسمین بالترتیب 155 اور 116 رنز پر ناقابل شکست رہے، مہمان فیلڈرز نے بھی کئی کیچز چھوڑ کر میزبان بیٹسمینوں کو دل کھول کر رنز بنانے کا موقع فراہم کیا، بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر135 رنز بنائے،محمد اشرفل 65 پرناٹ آؤٹ پویلین واپس گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم نے ہفتے کو 3 وکٹ پر361 رنز سے نامکمل پہلی اننگز شروع کی، کپتان انجیلو میتھیوز 27 رنز بنانے کے بعد ابوالحسن کو ریٹرن کیچ دے بیٹھے جنھوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اولین وکٹ کا جشن منایا، اس کے بعد تھریمانے کو چندیمل نے جوائن کر لیا، دونوں نے ٹائیگرز کی وہ درگت بنائی جس کا وہ اکثر سامنا کرتے رہتے ہیں، سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی تھریمانے کا انہماک کم نہ ہوا، ساتھی پلیئر نے بھی جلد تہرے ہندسوں میں رسائی حاصل کرلی۔

5

دونوں آؤٹ ہونے کے قطعی موڈ میںنہ تھے، ایسے میں میتھیوز کو حریف بولرز پر رحم آ گیا اور انھوں نے 4 وکٹ پر570 کا اسکور بننے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی، تھریمانے 155 اور چندیمل 116 رنز پر ناقابل شکست رہے، دونوں نے203 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، چندیمل کو اننگز کے دوران چار مواقع ملے۔

جواب میں بنگلہ دیش نے 65 رنز پر دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں، جہورالاسلام (20) کو ایرنگا نے چندیمل کی مدد سے میدان بدر کیا،انعام الحق (13) کی بیلز اجنتھا مینڈس کی گیند نے اڑائیں، اس کے بعد اشرفل اور مومن الحق نے اسکور میں 70رنز کا اضافہ کیا، سابق کپتان65 اور ساتھی بیٹسمین 35 پر ناٹ آؤٹ رہے، ٹیم نے دن کا اختتام2وکٹ پر 135 رنز بنا کر کیا، اب بھی 435 رنز کا خسارہ باقی اور فالوآن سے بچنے کیلیے مزید236 رنز درکار ہیں، اس بات کا امکان کم نظر آتا ہے کہ سری لنکا کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں