عمران خان کو جمہوریت کی ہجے بھی نہیں آتی سعد رفیق
پیپلز پارٹی اور آصف زرداری الیکشن میں تاخیر کے ذمہ دار ہوں گے، وزیر ریلوے
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار لینے کیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو وہ کرلیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو ڈیموکریسی کی اسپیلنگ بھی نہیں آتی، انہیں تو ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ جمہوریت کے ہجے کیا ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاناما کے فیصلے سے ان کی جیت ہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری کا رویہ پراسرار اور ان کی پارٹی ترامیم میں رکاوٹ ہے، سعد رفیق
وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےبھٹوکے نظریے کےخلاف ووٹ دیا، اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داری پی پی پی اور زرداری پر عائد ہوگی، سیاستدانوں پر غداری اور کرپشن کے الزامات لگائےگئے یہ الزامات نئےنہیں بلکہ لوگ نئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو کشتیوں کا مسافر مارا جاتا ہے اور لائن کے ایک طرف کھڑا ہونا ضروری ہوتا ہے، ہم نے نوازشریف کو ووٹ دل سے دیا اور درست فیصلہ کیا، سیاسی جماعت کا قائد کون ہوگا اس کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں ہوگا بلکہ سیاسی جماعت کی قیادت کا فیصلہ سیاسی کارکن ہی کریں گے۔