نااہلی کے باوجود پروٹوکول لینے پرنوازشریف اورمریم نواز کونوٹس جاری

نوازشریف کے پروٹوکول میں 40 گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک November 24, 2017
نوازشریف کے پروٹوکول میں 40 گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں، درخواست گزار: فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے نااہلی کے باوجود سرکاری پروٹوکول لینے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے سرکاری پروٹوکول واپس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی درخواست پر کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نااہلی کا فیصلہ قانونی ماہرین نے نہیں مانا تو میں کیسے تسلیم کرلوں

درخواست گزار عندلیب عباس کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل کیا لیکن اس فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم ناصرف پنجاب ہاؤس استعمال کررہے ہیں بلکہ ان کے پروٹوکول میں 40 گاڑیاں بھی شامل ہوتی ہیں جب کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران نوازشریف اور مریم نواز کے پروٹوکول کی مد میں 2 کروڑ 18 لاکھ روپے خرچ کئے گئے جو عوام کے پیسوں کا ضیاع ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے پروٹوکول واپس لیا جائے اور پنجاب ہاؤس کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواست مسترد

عدالت نے نوازشریف اور مریم نوازکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی جب کہ ملزمان سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں