ناظم آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل دیا ڈرائیور فرار

متوفی 35 سالہ عدیل علی دستگیر سوسائٹی ایف بی ایریا کا رہائشی تھا، پولیس نے جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا.


Staff Reporter March 10, 2013
اقرا یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، زخمی ڈرائیور بیان دینے کے قابل نہیں، پولیس۔ فوٹو ایکسپریس

ناظم آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

اقرا یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتار کار الٹ گئی، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 3انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار35 سالہ سید عدیل علی کو کچل کر ہلاک کر دیا ، ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہو گیا ،متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ۔



ناظم آباد پولیس کے مطابق متوفی مکان نمبرR,299/9دستگیر سوسائٹی ایف بی ایریا کا رہائشی تھا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ متوفی عدیل علی کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں الزام نمبر 52/13 بجرم 320/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا،فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

بلوچ کالونی تھانے کی حدود اقرا یونیورسٹی کے سامنے تیز رفتار ہنڈا سٹی کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور بلوچ کالونی کی طرف جانے والے ایکسپریس وے پر جا گری جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا،پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا بیان دینے کے قابل نہیں ہے،حادثے میں کار تباہ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں