سبزی منڈی میں آتشزدگی کی تحقیقات کی جائےاسد اللہ بھٹو

سبزی منڈی میں مستقل بنیادوں پر فائر اسٹیشن قائم کیا جائے، رہنما جماعت اسلامی.


Staff Reporter March 10, 2013
فوٹو : ایکسپریس / فائل

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے نئی سبزی منڈی کا دورہ کیا اورآتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

متاثرہ دکانداروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں ،بعد ازاں سبزی منڈی کے متاثرین کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب بھی کیا،وفد میں جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی، نائب امیر نصراللہ خان شجیع،سابق رکن صوبائی اسمبلی یونس بارائی اور دیگر بھی موجود تھے ۔



جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے واقعے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اورمتاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اورناکامی کی وجہ سے عوام اور تاجروں کا جینا محال ہوگیا ہے، کاروباری اور تجارتی علاقوںمیں آتشزدگی کے واقعے معمول بن گئے ہیں ۔

شہر میں فائر بریگیڈ کے عملے کی موجودگی میں آگ پر قابو نہ پانا لمحہ فکریہ ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ واقع کی فوری تحقیقات کی جائے اور متاثرین کو فی الفور معاوضہ ادا کیا جائے ، محمد حسین محنتی نے کہا کہ شہر میں جب بھی آتشزدگی کا کوئی واقعہ رونما ہوا ہے اس پر قابو پانے کیلیے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں