ایف سی بلوچستان نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی میں خود کش حملے کے لئے تیار کی گئی موٹر سائیکل برآمد، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 24, 2017
آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا، ترجمان پاک فوج . فوٹو : فائل

ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، اوچ، گلستان اور ڈیرہ مراد جمالی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 46 کلو گرام دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم، گولہ بارود اور ڈیرہ مراد جمالی میں خود کش حملے کے لئے تیار کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں