دھماکے میں سیکیورٹی گارڈ اورنوجوان جاں بحق ہوئے

صفدر علی رخ رات کی ڈیوٹی پر ایف ٹی سی جارہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آگیا.


Staff Reporter March 10, 2013
صفدر علی رخ ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سانحہ کراچی میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور کچن شاپ میں کام کرنے والا نوجوان جاں بحق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی درمیانی سڑک پر بم دھماکے میں مکان نمبر B-100عباس ٹائون کے رہائشی صفدر علی رخ ولد عبدالشکور اور مکان نمبر R-14 سیکٹر 15/3اسٹریٹ 9/A بفرزون کے رہائشی23 سالہ محمد انیس ولد محمد نواز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مقتول صفدر علی رخ کے اہلخانہ نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ مقتول شادی شدہ اور 2 بچوں کے باپ تھے،مقتول کے ہاں شادی کے8 سال بعد اولاد ہو ئی تھی اور مقتول شادی سے قبل کویت میں ملازم تھا انھوں نے بتایا کہ مقتول صفدر علی رخ نجی سیکیورٹی کمپنی (سی ٹریک ) میں سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کر رہے تھے اور مقتول کی ڈیوٹی ایف ٹی سی بلڈنگ میں تھی۔



مقتول رات کی ڈیوٹی پر معمور تھے اور دھماکے کے روز صفدر علی رخ ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ دھماکے میں جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بفرزون کے رہائشی23 سالہ محمد انیس اقرا سٹی اپارٹمنٹ میں قائم کچن شاپ میں کام کرتے تھے مقتول کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا ، مقتول کے بھائی محمد خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ محمد انیس غیر شادی شدہ تاہم ان کی منگنی بچپن میں طے کردی گئی تھی انھوں نے بتایا محمد انیس 8 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے،مقتول کی تدفین سیتا نگر میں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں