بھارتی میڈیا نے وزیراعظم کادورہ اجمیرشرائن ڈپلومیسی قراردیدیا
مزار پر حاضری کے بعد واپسی پر وزیراعظم پرویز اشرف کے قافلے کے راستے میں بی جے پی کے کارکنوں اور وکلاء نے احتجاج کیا
بھارتی میڈیانے وزیراعظم پرویز اشرف کے درگاہ اجمیر شریف پر حاضری کو ''شرائن ڈپلومیسی'' قرار دیا اور دورے کو خصوصی کوریج دی۔
ثناء نیوز کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے وزیر خارجہ سلمان خورشید کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانے پر شدید تنقید کی ہے ، دوسری جانب سے بھارتی آرمی چیف نے دورے پر تبصرہ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کا ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اجمیر بار کے وکلاء اور درگاہ کی مارکیٹ کی ایسوسی ایشن نے ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی مبینہ ہلاکت پر احتجاج کیا۔ اجمیر بار کے عہدیدار راجیشن ٹنڈن نے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم کے روٹ کو پانی سے دھویا جائیگا تاہم وزیراعظم پرویز اشرف کے ہیلی کاپٹر پر جانے سے متوقع احتجاج دھرا رہ گیا۔ گزشتہ روز درگاہ کے سجادہ نشین زین العابدین نے دورے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔برطانوی ویب سائٹ نیوز ٹرائب کے مطابق مزار پر حاضری کے بعد واپسی پر وزیراعظم پرویز اشرف کے قافلے کے راستے میں بی جے پی کے کارکنوں اور وکلاء نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے وزیراعظم کے قافلے کا روٹ تبدیل کیا گیا۔