پرویز مشرف کی 17مارچ کو خصوصی پرواز سے واپسی کاامکان
سابق صدر 350رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، عالمی میڈیا اور مبصر ہمراہ ہونگے
سابق صدر پرویز مشرف کی اتوار 17مارچ کو پاکستان آمد متوقع وطن واپسی کے لیے خصوصی چارٹر طیارہ ہائر کرلیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلیے 17مارچ بروز اتوار کا انتخاب کیا گیاہے اور وہ 350رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ سابق صدر نے وطن واپسی کیلیے خصوصی طیارہ ہائر کرلیا ہے جس میں بین الاقوامی میڈیا اور آبزرور بھی ان کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے آن لائن کو بتایا کہ یہ طے ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نگراں حکومت کے تشکیل پاتے ہی وطن واپس پہنچیں گے۔