اسلام آباد میں حالات خراب ہونے کے باعث نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنل ملتوی
دونوں سیمی فائنلز اب کل اتوار کو ہوں گے جب کہ فائنل پیر کو ہوگا
اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث آج نیشنل ٹی 20 کے دونوں سیمی فائنلز ملتوی ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لیے جاری آپریشن کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنلز اب کل اتوار کو ہوں گے جب کہ فائنل پیر کو ہوگا۔ پہلے میچ کے لیے لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم روانگی کی کلیئرنس نہیں مل سکی اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی۔
پہلے میچ کا آغاز دوپہر بارہ بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام چار بجے لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیان ہونا تھا جب کہ فائنل اتوار کو شیڈول تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امن و امان کی خراب صورت حال کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل ملتوی کردیے جب کہ فائنل بھی پیر کو ہوگا۔