فیصل آباد پولیس مقابلے میں  کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہےجو فیصل آباد میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 25, 2017
ہلاک افراد فیصل آباد میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات فیصل آباد میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کی جس کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ باقی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو فیصل آباد میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، پستول، 3 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں