امریکی خلائی ربوٹک گاڑی کریوسٹی مریخ پر پہنچ گئی

'كيورسٹی ، نامی روبوٹ گاڑی ايک سال يا زمين كے 686 دنوں تک مريخ سيارے پر اپنا كام جاری ركھے گی۔


APP/ August 06, 2012
'كيورسٹی، كو زمين سے بھيجا گيا پيغام 15منٹ ميں مريخ پر پہنچے گا. فوٹو رائٹرز

ISLAMABAD: خلائی تحقيق كے امريكی ادارہ ناسا كی پہلی روبوٹ گاڑی كيورسٹی كاميابی سے مريخ كی سطح پر اتر گئی ہے۔

امريكی ميڈيا كے مطابق روبوٹک گاڑی نے مشن كی كاميابی كے حوالے اشارے واپس بھيجے ہيں۔

اس ربوٹک گاڑی نے مریخ پر پہنچتے ہی ناساکوسگنل بھیجنا شروع کردیئے ہیں اس کے علاوہ کریوسٹی کے ذریعے ناسا کو دو تصاویربھی موصول ہوئی ہیں۔ ۔جس کے بعد ناسا ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گزشتہ برس نومبر ميں كيورسٹی كو مريخ كيلئے روانہ كيا گيا تھا، جو كہ پير كی صبح كاميابی كے ساتھ مريخ كی سطح پر اتر نے ميں كامياب ہوگئی ہے۔ اس مشن كے تحت "كيورسٹی" نے 12000 كلو ميٹر فی گھنٹہ كی رفتار سے 560ملين كلو ميٹر كا فاصلہ طے كيا ہے۔

اس مشن پر 60 كروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہيں ناسا كے ماہرين كے مطابق 'كيورسٹی، كو زمين سے بھيجا گيا پيغام 15منٹ ميں مريخ پر پہنچے گا اور اس مشن كے ذريعے مريخ سے سخت اور نرم مٹی كے نمونے حاصل كئے جائينگے۔

مٹی کے ان نمونوں سے مريخ پر زندگی كے آثار جاننے ميں مدد ملے گی۔

ذرائع كے مطابق 'كيورسٹی ، نامی روبوٹ گاڑی ايک سال يا زمين كے 686 دنوں تک مريخ سيارے پر اپنا كام جاری ركھے گی۔

اس پروجیکٹ کی مدد سے مریخ پر انسانی قدم پہنچانے کیلئے یہاں کی فضا کا بھی تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ جس سے خلاؤں کی تسخیر کے پروگرام کوآگےبڑھانےمیں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |