نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس

اجلاس میں اہم سیاسی و قومی امور اور دھرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک November 25, 2017
اجلاس میں اہم سیاسی و قومی امور اور دھرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دھرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں اہم اجلاس جاری ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر داخلہ احسن اقبال، مریم اونگزیب اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم سیاسی و قومی امور اور دھرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس سے قبل نواز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں