پیمرا کا تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم نشریات بند کردی گئیں

دھرنے کے خلاف آپریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، پیمرا


ویب ڈیسک November 25, 2017
دھرنے کے خلاف آپریشن دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، پیمرا۔ فوٹو: فائل

پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایکسپریس نیوز اور دیگر چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چیلنجز کو آف ایئر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد کراچی سمیت مختلف شہروں میں نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی جس کے بعد چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیمرا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت میڈیا براہ راست کوریج کو بند کرے۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے لہذٰا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے۔ پیمرا نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں