پاک ایران منصوبے پرپابندیوں کا جوازنہیں ایشیائی ترقیاتی بینک

نگراں حکومت کوفنڈزنہیں دینگے،پاکستان کے پاس 9 ارب ڈالرکے ذخائرکم ہیں،کنٹری ڈائریکٹر


INP March 10, 2013
نگراں حکومت کوفنڈزنہیں دینگے،پاکستان کے پاس 9 ارب ڈالرکے ذخائرکم ہیں،کنٹری ڈائریکٹر فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی پابندیوں کاکوئی جوازنہیں،نگراں حکومت کوکوئی فنڈزنہیں دیے جائینگے۔

پاکستان کے پاس 9 ارب ڈالرکے ذخائرکی کمی ہے۔گزشتہ روزایک انٹرویومیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنڑی ڈائریکٹروارنرای پیک نے کہا کہ پاکستان کوعالمی مالیاتی ادارے اورعالمی بینک کی اجازت کے بغیربجٹ ری سپورٹ نہیں کرسکتے۔



انھوں نے واضح کیاکہ نگراں حکومت کوکوئی فنڈزنہیں دیں گے کیونکہ نگراں حکومت کاکام معاشی اصلاحات نہیں انتخابات کرواناہے۔ وارنرای پیک نے کہاکہ پاکستان کے پاس3ماہ کے زرمبادلہ کے وسائل ہونے چاہئیں،پاکستان کے پاس اس وقت8ارب ڈالرہیں جن میں سے2ارب ڈالرکی ادئیگی کرنی ہے،پاکستان میں پٹرولیم اور پانی وبجلی کی وزارتوں کوضم کر کے توانائی کی وزارت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |