نقصانات سے بچنے کیلیے گیس کمپنیوں کی تقسیم کااصولی فیصلہ

سوئی ناردرن وسوئی سدرن کے حصے کرکے انکی جگہ ہرعلاقے کی چھوٹی گیس کمپنی بنے گی


INP March 10, 2013
سوئی ناردرن وسوئی سدرن کے حصے کرکے انکی جگہ ہرعلاقے کی چھوٹی گیس کمپنی بنے گی۔ فوٹو: فائل

بڑھتے نقصانات اورگیس کی قلت کے باعث حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کی تقسیم کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔

اس فیصلے کی حتمی منظوری مشترکہ مفاداتی کونسل دے گی۔فیصلے کے تحت سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے حصے کرکے ان کی جگہ ہرعلاقے کی اپنی چھوٹی گیس کمپنی بنے گی۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایک کنسلٹنٹ مقررکرنے کابھی فیصلہ کرلیاہے جواس کاطریقہ کارطے کرنے میں حکومت کی مددکر ے گا۔



سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیاں ملک میں62لاکھ صارفین کو گیس فراہم کررہی ہیں۔ان دونوں کمپنیوں کے پاس ایک لاکھ 30 ہزارکلومیٹرز کا ترسیلی نظام موجودہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |