شیخوپورہ میں مظاہرین کے تشدد سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف زخمی
میاں جاوید لطیف کے سر پر چوٹیں آئی ہیں تاہم ڈاکٹرون نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ہے
مظاہرین کے تشدد سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد دھرنا مظاہرین کے خلاف ایکشن کے اثرات ملک بھر میں پڑرہے ہیں، فیض آباد دھرنا مظاہرین سے اظہار یکجہتی اور پولیس تشدد کے خلاف دیگر شہروں کی طرح شیخورہ پورہ میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بتی چوک پر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک معطل اور اطراف کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکمران جماعت کے ایم این اے جاوید لطیف بتی چوک پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد دھرنا؛ آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون
میاں جاوید لطیف اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ میاں جاوید کے سر پر چوٹیں آئیں جب کہ ساتھیوں کو بھی گہرے زخم آئے ۔ ڈاکٹروں نے میاں جاوید کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ہے۔