امریکی گوردوارے ميں 6 سكھوں كے قتل كيخلاف بھارت میں يوم سوگ

5لاكھ سے زائد سكھ امريكی معاشرے كا اہم حصہ ہيں اور اس واقعے كے بعد ان كی جانب سے مقامی روايات كا احترام قابل تعريف ہے


APP August 06, 2012
بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ نے اس واقعہ پر گہرے دكھ اورافسوس كا اظہاركيا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

KARACHI: امريکی رياست وسكونسن كے گوردوارے ميں مسلح شخص كی فائرنگ سے 6 سكھوں كے قتل كے خلاف بھارت ميں سكھ مذہب كے رہنماؤں اور سياستدانوں نے يوم سوگ منايا۔ جبكہ وزيراعظم من موہن سنگھ نے واقعہ پر گہرے صدمے كا اظہار كياہے۔

ميڈيا رپورٹس كے مطابق سكھ مذہب كے اہم رہنما اور امر تسر كے گوردوارہ گولڈن ٹيمپل كے صدر اوتار سنگھ نے كہا كہ وسكونسن كے گوردواروں ميں سكھوں كا قتل ايک خوفناک حادثہ ہے جس نے پوری سكھ قوم كو سوگوار كرديا ہے۔

انہوں نے بھارت كے وزيراعظم منموہن سنگھ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس واقعے سے متعلق معلومات حاصل كركے سكھ قوم كو ان سے آگاہ كريں۔

بھارت كے ايک اہم سكھ سياستدان شرومنی اكالی دل پنواور دہلی كے صدر منجيت سنگھ نے كہا ہے كہ اس واقعے كيخلاف اور مقتولين سے اظہار يكجہتی كے لئے سكھ قوم امريكہ سے بھرپور احتجاج كرے گی۔ ان كا كہنا تھا كہ سكھ امريكہ كی آبادی كا اہم حصہ ہیں اور ملک كی ترقی میں سکھ برادری كا اہم كردار ہے۔

يہ نسلی تعصب كا واقعہ ہے امريكی حكومت كو چاہئے كہ وہ اپنے شہريوں كو دوسری قوميتوں كا احترام سكھائے تاكہ آئندہ ايسے واقعات كو روكا جاسكے۔

اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے امريكی پوليس كی بروقت كارروائی کی پرزور تعريف كرتے ہوئے كہا كہ اگر قاتل كو بروقت گولی نہ ماری جاتی تو اس كی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں كی تعداد ميں اضافہ ہو سكتا تھا۔

بھارت ميں موجود امريكی سفارتخانے نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بيان ميں واقعے پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ 5لاكھ سے زائد سكھ امريكی معاشرے كا اہم حصہ ہيں اور اس واقعے كے بعد ان كی جانب سے مقامی روايات كا احترام قابل تعريف ہے۔

بھارتي وزيراعظم من موہن سنگھ نے اس واقعہ پر گہرے دكھ اورافسوس كا اظہاركيا ہے۔ انہوں نے كہاكہ انہيں اس واقعہ سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں