حافظ سعید کی رہائی پر بھارت میں جشن
نوجوانوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’حافظ سعید زندہ باد‘ کے نعرے لگائےجب کہ پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے
جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی نظری بندی ختم ہونے پر بھارت میں جشن منانےکے واقعے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لاکھم پور کے علاقے بیگم کالونی میں متعدد نوجوانوں نے حافظ سعید کی رہائی پر جشن مناتے ہوئے 'پاکستان زندہ باد'اور 'حافظ سعید زندہ باد' کے نعرے لگائے، اس موقع پر بعض مکانات پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔
مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج پرادیپ شکلا کا کہنا ہے کہ انہیں بیگم کالونی میں حافظ سعید کی رہائی کی خوشی میں جشن منانے کی اطلاعات موصول ہوئیں جسے ابتدائی طور پر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تاہم ضلعی انتطامیہ کی جانب سے خبرملنے پر انہیں فوری طور پر مذکورہ علاقے میں پہنچ کر حقیقت جاننے کی ہدایت کی گئی اور پولیس نے بعض گھروں پر لہرائے گئے پاکستانی پرچموں کو اتار دیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم
حکام کا کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بیگم کالونی کے معززین کو جمع کرکے جشن سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں جب کہ پولیس کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعید کی نظربندی میں 60روزہ توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔