تحریک انصاف نے احسن اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

احسن اقبال نے دھرنے کو شروع سے ہی مس ہینڈل کیا، جہانگیر ترین


ویب ڈیسک November 25, 2017
وزیر داخلہ کی نااہلی کے سبب فوج کو طلب کرنا پڑا، جہانگیر ترین ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے دھرنا مظاہرین کے خلاف فوج طلب کیے جانے کے فیصلے پر وزیر داخلہ احسن اقبال سے استعفیٰ طلب کرلیا، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی نااہلی کے سبب فوج کو طلب کرنا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلنے والی آگ احسن اقبال کی نالائقی کا نتیجہ ہے، میڈیا کی آواز کو خاموش کرکے سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی گئی، حکومت ایسی پابندیوں کا غیر جمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد دھرنا؛ قیام امن کے لیے فوج طلب

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دھرنے سے احسن اقبال کی نااہلی عیاں ہوگئی، وزیر داخلہ معاملے کو حل کرنے کے بجائے کھوکھلے دعوے کرتے رہے، احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا، ضروری ہے کہ احسن اقبال فوری طور پر وزارت داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسلام آباد آپریشن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں