سانحہ کوئٹہ بادامی باغ واقعہ اورسانحہ عباس ٹاؤن حکومت کی ناکامی ہیں مشاہد حسین
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سےسانحہ عابس ٹاون کا ازخود نوٹس لینے پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں، مشاہد حسین
HAMILTON:
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ، بادامی باغ کا واقعہ اور سانحہ عباس ٹاؤن حکومت کی ناکامی ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت ملک میں افسوسناک واقعات کوروکنےمیں ناکام ہوچکی ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سےسانحہ عابس ٹاون کا ازخود نوٹس لینے پرانہیں سلام پیش کرتاہوں، انہوں نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جرات مندانہ اقدام ہے اس منصوبے سے ملکی توانائی کے بحران پرقابو پانےمیں مدد ملے گی۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کےساتھ دوستی کا معاہدہ کیا اور اس میں بھی امریکی دباؤکو خاطر میں نہیں لائے۔